ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جازان میں بم دھماکے سے سارجنٹ شہید، تین اہلکار زخمی

جازان میں بم دھماکے سے سارجنٹ شہید، تین اہلکار زخمی

Mon, 17 Apr 2017 20:30:39    S.O. News Service

ریاض،17اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گذشتہ روز یمن کی سرحد سے متصل مملکت کے جنوبی شہر جازان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ اتوار کو علی الصباح سعودی بارڈر فورسز کی ایک پارٹی معمول کے گشت پرتھی کہ اس دوران زمین میں نصب بم سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سارجنٹ عیسیٰ مضواح معبر الریثی شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام نے اس بم دھماکے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
 


Share: